ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوری لنکیش قتل کے ملزم کا نارکو انالیسس

گوری لنکیش قتل کے ملزم کا نارکو انالیسس

Thu, 15 Mar 2018 12:19:26    S.O. News Service

بنگلورو۔14؍مارچ(ایس او نیوز) معروف صحافی گوری لنکیش کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم نوین کے نارکو انالیسس ٹیسٹ کے سلسلے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ نوین کی طرف سے دئے گئے بیانات کی تصدیق کیلئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم اس کا نارکو انالیسس کرانے ہائی کورٹ سے اجازت لینے کی عرضی داخل کرچکی ہے۔ فورنسک لیباریٹری کی طرف سے روانہ کی گئی درخواست پر عنقریب ہائی کورٹ کی طرف سے منظوری کا انتظار ہے۔ بتایاجاتاہے کہ ہائی کورٹ کی منظوری کے فوراً بعد نوین کا نارکو انالیسس کیا جائے گا۔ 


Share: